سورة فاطر - آیت 16
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اگر وہ چاہے تو تمھیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[ ٢٤] یعنی اگر تم اللہ کی نافرمانی کی راہ اختیار کرو گے تو تمہیں پرے ہٹا دے گا۔ صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر دے گا اور تمہاری جگہ ایسے لوگوں کو لاآباد کرے گا جو اس کے فرمانبردار ہوں۔ پھر ان کی آزمائش کرے گا۔ ابتدائے نوع انسان سے اللہ کا یہی دستور رہا ہے۔ کہ وہ نافرمان اور سرکش قوموں کا سر کچل کر ان کی جگہ دوسری قومیں لاآباد کرتا ہے اور یہ بات اللہ کے لیے کچھ مشکل بھی نہیں۔