سورة الأحزاب - آیت 42

وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس کی تسبیح کرو، پہلے پہر اور پچھلے پہر۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[ ٦٨] یعنی جب تمہیں پریشانیوں کا اور اعدائے اسلام کے طعن و تشنیع کا سامنا کرنا پڑے تو ایسے اوقات میں اللہ کو بکثرت یاد کیا کرو اور صبح و شام کی نمازوں کے علاوہ بالخصوص ان اوقات میں اللہ کی تسبیح و تہلیل بھی کیا کرو۔ اس طرح تمہارے اندر ایسی پریشانیوں سے عہدہ برآ ہونے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔ اور دلوں کو اطمینان نصیب ہوگا۔