سورة الشعراء - آیت 108
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٣] لہٰذا تمہیں میرے متعلق ہرگز کچھ بدگمانی نہ رکھنا چاہئے اور ایسی بدگمانی کرنے کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور مجھے اللہ تعالیٰ کا امانت دار پیغمبر سمجھ کر میری اطاعت کرنا چاہئے۔