سورة طه - آیت 41
وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِي
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور میں نے تجھے اپنے لیے خاص طور پر بنایا ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٧] یہ تمہاری تربیت کا سارا اہتمام اسی غرض کے تحت کیا گیا ہے کہ تمہیں اس مہم کے لئے فرعون کے پاس بھیجا جائے اور میں نے اسی کام کے لئے تمہاری اسی انداز سے تربیت کی ہے۔