سورة طه - آیت 17
وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے اے موسیٰ !؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٣] اللہ کی موسیٰ علیہ السلام سے ہم کلامی :۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے یہ سوال اس لئے نہیں کیا تھا کہ موسیٰ علیہ السلام کو پتا نہ تھا کہ یہ میری لاٹھی ہے۔ بلکہ اس لئے کہا تھا کہ اسی لاٹھی کی ہیئت بدلنے والی تھی اور موسیٰ علیہ السلام کو پہلے خود یہ یقین دلانا مقصود تھا کہ وہی تمہاری لکڑی کی لاٹھی اژدھا بن سکتی ہے جسے تم ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہو۔