سورة طه - آیت 9
وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور کیا تیرے پاس موسیٰ کی خبر پہنچی ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨] قرآن کے انداز بیان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس قدر تفصیل کے ساتھ موسیٰ علیہ السلام کا قصہ پہلی بار اسی سورۃ میں بیان ہوا ہے اور قرآن کے مخصوص طرز بیان کی بنا پر اس میں قریش کے کئی اعتراضات کے جواب از خود آگئے ہیں جو وہ وقتا ً فوقتا ً کرتے رہتے تھے۔