سورة البقرة - آیت 12
أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سن لو! یقینا ًوہی تو فساد ڈالنے والے ہیں اور لیکن وہ نہیں سمجھتے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٨] یعنی اس لگائی بجھائی اور ان کی حرکات و سکنات سے کافروں کا بھی ان سے اعتماد اٹھ جائے گا اور ان کی حیثیت ”دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا“ کے مصداق ہوجائے گی تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ ان کے اعمال سراسر فتنہ و فساد پر مشتمل تھے۔