سورة الاعراف - آیت 115
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا اے موسیٰ ! یا تو تو پھینکے، یا ہم ہی پھینکنے والے ہوں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١٦] جادوگروں کو چونکہ یہی بتلایا گیا تھا کہ ان کا ایک بڑے جادوگر سے مقابلہ ہے لہٰذا سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی عزت و تکریم کی خاطر یہ بات موسیٰ علیہ السلام سے پوچھی جیسا کہ ایسے مقابلے کے وقت یہی دستور رائج تھا۔