سورة الانعام - آیت 76

فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ رَأَىٰ كَوْكَبًا ۖ قَالَ هَٰذَا رَبِّي ۖ فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَا أُحِبُّ الْآفِلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو جب اس پر رات چھا گئی تو اس نے ایک ستارہ دیکھا، کہنے لگا یہ میرا رب ہے، پھر جب وہ غروب ہوگیا تو اس نے کہا میں غروب ہونے والوں سے محبت نہیں کرتا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت ابراہیم نے تارے کو ڈوبنے سے نتیجہ نکالا کہ غائب ہونے والا ساری مخلوقات کی نگرانی کیسے کرسکتا ہے تارہ مخلوق ہے اللہ کے حکم کے تابع ہے اور اللہ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔