سورة الانعام - آیت 20
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمُ ۘ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ لوگ جنھیں ہم نے کتاب دی وہ اسے پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ وہ لوگ جنھوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا، سو وہ ایمان نہیں لاتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اہل کتاب کا آپ کو پہچاننا: جس طرح ایک باپ اپنے بچے کو بچوں کے جم گھٹے میں اپنے بیٹے کو فوراً پہچان لیتا ہے بالکل اسی طرح اہل کتاب اپنی کتاب میں مذکورہ نشانیوں کے مطابق نبی آخر الزماں کو پہچان چکے تھے کہ یہ وہی نبی ہیں جن کی بشارت دی گئی ہے پھر بھی وہ ایمان نہیں لاتے تو اسکی وجوہ انکی سرداریوں کی گدیوں کاخاتمہ، حسد اور بغض اور قومی عصبیت وغیرہ ہیں۔