سورة الانعام - آیت 15

قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہہ دے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بے شک میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے اللہ کی نافرمانی ہونا نا ممکنات میں سے ہے۔ دراصل یہ دوسرے لوگوں کو تنبیہ و تحدید کے طور پر کہا جارہا ہے۔ کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم بھی اللہ کی نافرمانی کرے تو قیامت کے دن ان سے بھی باز پُرس ہوسکتی ہے لہٰذا شرک سے بچو کہ شرک کا انجام عذاب عظیم ہے۔