سورة المآئدہ - آیت 120
لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس کی بھی جو ان میں ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم کی الوہیت کی تردید کی دلیل دی گئی ہے کیونکہ ہر چیز کی ملکیت اللہ کی ہے اس لیے کوئی اس میں شریک نہیں ہوسکتا۔ مملوک اور غلام تو ہوسکتا ہے شریک نہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں سب سے آخری سورت یہی سورۂ مائدہ اتری۔ (ترمذی: ۳۰۶۳)