سورة المآئدہ - آیت 57

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا مِّنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاءَ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! ان لوگوں کو جنھوں نے تمھارے دین کو مذاق اور کھیل بنا لیا، ان لوگوں میں سے جنھیں تم سے پہلے کتاب دی گئی ہے اور کفار کو دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈرو، اگر تم ایمان والے ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آیت نمبر ۵۲ سے لیکر اس آیت تک اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو تاکید درتاکید فرما رہے ہیں کہ اہل کتاب ہوں یا دوسرے کا فر و مشکوک ہوں ان میں سے کسی سے بھی دوستی نہ گانٹھو۔ جو لوگ بھی اللہ کا، اللہ کے رسول کا، اللہ کی آیات کا اور دین کی دوسری باتوں کا مذاق اڑاتے ہیں، ان میں سے کسی سے بھی دوستی نہ گانٹھو، ایسے لوگ کبھی تمہارے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔