سورة المآئدہ - آیت 24
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِنَّا لَن نَّدْخُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا ۖ فَاذْهَبْ أَنتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا اے موسیٰ ! بے شک ہم ہرگز اس میں کبھی داخل نہ ہوں گے جب تک وہ اس میں موجود ہیں، سو تو اور تیرا رب جاؤ، پس دونوں لڑو، بے شک ہم یہیں بیٹھنے والے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بنی اسرائیل جو مدت سے فرعونیوں کی غلامی کی زندگی بسر کرتی چلی آئی تھی اللہ کی بجائے بچھڑے کی پرستش کررہی تھی، حضرت موسیٰ سے کہنے لگی کہ جب تک وہ لوگ وہاں سے نہیں نکل جاتے، ہم وہاں کبھی نہیں جائیں گے اور جانتے بوجھتے اپنے آپ کو ہلاکت میں نہیں ڈالیں گے اگر تمہیں جہاد پر اتنا ہی اصرار ہے تو جاؤ تم اور تمہارا رب ان سے مقابلہ کر لو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔