سورة الہب - آیت 2
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
نہ اس کے کام اس کا مال آیا اور نہ جو کچھ اس نے کمایا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كمائی كام نہ آئی: یعنی اس كی رئیسانہ حیثیت اور جاہ ومنصب اور اس كی اولاد بھی اس میں شامل ہے کہ جب اللہ كی گرفت آئی تو كوئی چیز اس كے كام نہ آئی۔