سورة العلق - آیت 3
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پڑھ اور تیرا رب ہی سب سے زیادہ کرم والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انسان كی پیدائش: مخلوقات میں سے بطور خاص انسان كی پیدائش كا ذكر كیا جس سے اس كا شرف واضح ہے كہ ابتداء ً ایك جمے ہوئے خون كی شكل میں تھا اللہ كا احسان كہ اس كو اچھی صورت میں پیدا كیا اس كو علم جیسی خاص نعمت عطا فرمائی اور وہ كچھ سكھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا علم ہی كی بركت تھی كہ كل انسانوں كے باپ حضرت آدم علیہ السلام فرشتوں میں بھی ممتاز نظر آئے۔