سورة التين - آیت 6
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے تو ان کے لیے ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اجر پانے والے لوگ: سورہ العصر میں ہے كہ: تمام انسان نقصان میں ہیں سوائے ایمان اور عمل صالح والوں كے كہ انھیں جزا وہ ملے گی جس كی انتہا نہ ہو۔ یہی لوگ احسن تقویم كا حق ادا كرتے ہیں۔ جو اچھے عمل كریں انھیں اچھا بدلہ دیا جائے گا اور بدكردار لوگوں كو ان كے اعمال كی پوری پوری سزا دی جائے گی اور یہی چیز نظریہ آخرت ہے۔