سورة التين - آیت 5
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر ہم نے اسے لوٹا کر نیچوں سے سب سے نیچا کردیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انسان تمام مخلوق سے پست کیسے: یعنی اگر انسان اپنی خدا داد صلاحیتوں، ذہنی و جسمانی قوتوں كو برائی كے راستے میں استعمال كرے اور اللہ كی نافرمانی اور بغاوت پر اتر آئے تو انسان حيوانوں كی سطح سے نیچے گر جاتا ہے، پھر انسانی معاشرے میں حرص، طمع، خود غرضی، شہوت پرستی، نشہ بازی، ظلم و بربریت، لوٹ كھسوٹ اور قتل و غارت جیسی برائیاں پائی جاتی ہیں۔ گویا انسان اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت سے انحراف كر كے اپنے كو احسن تقویم كے بلند رتبہ و اعزاز سے گرا كر جہنم كے اسفل سافلین میں ڈال لیتا ہے۔