سورة الليل - آیت 8
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور لیکن وہ جس نے بخل کیا اور بے پروا ہوا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بدبخت كے اعمال اور ان کے نتائج: یعنی وہ اللہ كی راہ میں مال خرچ كرنے كو ہر گز تیار نہیں ہوتا اپنی ذات اور ایسے كاموں پر خرچ كرتا ہے جس سے اس كی شہرت اور فیاضی كا چرچا ہو۔ ہر بھلائی كی بات كو جھٹلا دیتا ہے۔ ایسے لوگوں كے لیے اللہ تعالیٰ جہنم كا راستہ آسان اور نیكی اور بھلائی كی راہیں بہت مشكل بنا دیتا ہے۔ ان كی زندگی گناہ اور حرام كاموں میں گزرتی ہے۔ وہ كسب حرام اور رزق حرام سے ایسے مانوس ہوتے ہیں كہ رزق حلال كو كوئی راہ انھیں پسند ہی نہیں آتی اور نہ ان كے لیے آسان ہوتی ہے۔