سورة البلد - آیت 18

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ لوگ وہ ہیں جن كے اعمال نامے انھیں داہنے ہاتھ میں ملیں گے۔ یہی وہ خوش نصیب ہوں گے جنہیں عرش عظیم كے دائیں طرف جگہ ملے گی۔ جیسے سورہ بنی اسرائیل ۱۹ میں فرمایا: ﴿مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ﴾ ’’جو شخص آخرت كا ارادہ ركھے۔‘‘ اور اسی کے لیے کوشش کرے اور ہو بھی با ایمان تو ان کی کوشش خدا کے ہاں مشکور ہے۔