سورة البلد - آیت 6
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال برباد کر ڈالا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اپنی ناجائز خواہشات اور نمود و نمائش كے لیے ڈھیروں مال خرچ كرتا ہے پھر فخر كے طور پر لوگوں كے سامنے اسے بیان كرتا ہے كہ میں نے اتنا مال فلاں فلاں رسم پر خرچ كیا وغیرہ۔ كیا وہ سمجھتا ہے كہ اس پر كسی كا بس نہیں؟ كیا اُس سے یہ نہ پوچھا جائے گا كہ مال كہاں سے لایا اور كہاں خرچ كیا؟ یقیناً اللہ تعالیٰ پوری طرح اس پر قادر ہے۔ كیا وہ یہ خیال كرتا ہے كہ اسے كوئی دیكھ نہیں رہا؟ یعنی كیا وہ اپنے آپ كو خدا كی نظروں سے غائب سمجھتا ہے۔