سورة البلد - آیت 5

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کبھی کوئی قادر نہیں ہوگا ؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انسان جن تكلیفوں میں زندگی گزارتا ہے اس میں بیشتر ایسی ہوتی ہیں جو اس كے اپنے ہاتھوں كی لائی ہوئی، اور اپنے نفس كی خواہشات كی تكمیل كی وجہ سے ہوتی ہیں۔ جن ميں اكثر غلط اور ناجائز ہوتی ہیں۔ جنہیں پورا كرنے كے لیے وہ سر دھڑ كی بازی لگا دیتا ہے اور دوسروں پر كئی طرح كی زیادتیاں بھی كر جاتا ہے اور وہ اس بات سے غافل اور بے نیاز رہتا ہے كہ كوئی ہستی اسے دیكھ رہی ہے اور اس پر گرفت بھی كر سكتی ہے۔