سورة الفجر - آیت 19

وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تم میراث کھا جاتے ہو، سب سمیٹ کے کھا جانا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اور یہ برائی بھی ان میں موجود ہے كہ میت كی وراثت سے بیوہ، بچیوں اور بچوں سب كو محروم كر دیتے ہیں ان كا مال حلال ہو یا حرام ہضم كر جاتے ہیں اور مال كی محبت ان میں بے انتہا بھری ہوئی ہے۔ اس كے حصول كے لیے ہر جائز و ناجائز ذریعہ اختیار كرنے پر پہلے سے ہی تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔