سورة الغاشية - آیت 7
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک سے کچھ فائدہ دے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
غذا كے تین فائدے: (۱) لذت حاصل كرنے كے لیے۔ (۲) بھوك دور كرنے كے لیے۔ (۳) غذائیت اور جسم كی تقویت كے لیے۔ ضریْعٌ سے لذت كی بجائے نفرت ہوگی۔ یہ نہایت بد مزہ اور ناپاك كھانا ہوگا۔ نہ جزو بدن بنے گا نہ ہی بھوك مٹے گی۔