سورة الغاشية - آیت 6
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کے لیے کوئی کھانا نہیں ہوگا مگر ضریع سے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دوزخیوں كی غذائیں: ضَرِیْعٌ ایك خار دار گھاس جس كا ذائقہ انتہائی تلخ اور بو ناگوار ہوتی ہے جب سوكھ جائے تو زہر بن جاتی ہے۔ اہل دوزخ كی یہی غذا ہوگی قرآن پاك میں بعض مقامات پر اہل دوزخ كی خوراك تھوہر كا درخت ذكر ہوئی ہے۔ بعض مقامات پر ’’ غسلین‘‘ یعنی زخموں كا دھون اور اس مقام پر ضریْعٌ بتائی گئی ہے۔ (سوكھی ہوئی خاردار گھاس) اس كی وجہ ایك تو یہ ہو سكتی ہے كہ مختلف قسم كے مجرموں كی خوراك مختلف ہو گی۔ یا یہ کہ كبھی ایك خوراك دی جائے گی اور كسی دوسرے وقت میں دوسری اور تیسرے وقت میں تیسری۔