سورة الغاشية - آیت 4

تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

گرم آگ میں داخل ہوں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایك مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایك خانقاہ كے قریب سے گزرے، وہاں كے راہب كو آواز دی وہ حاضر ہوا، آپ اسے دیكھ كر روئے، لوگوں نے پوچھا! حضرت كیا بات ہے؟ تو فرمایا اسے دیکھ کر یہ آیت یاد آگئی كہ عبادت و ریاضت كرتے ہیں لیكن آخر جہنم میں جائیں گے۔ (حاكم: ۲/ ۵۲۲) یہ سخت بھڑكنے والی، جلتی، تپتی آگ میں جائیں گے۔