سورة الغاشية - آیت 2
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس دن کئی چہرے ذلیل ہوں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كچھ چہرے خوف زدہ ہوں گے: یعنی اس دن تمام مخلوق دو گروہوں ميں بٹ جائے گی۔ (۱) ایك وہ جو اس دنیا میں اللہ كے فرمانبردار بن كر رہے۔ (۲) دوسرے وہ جو اللہ کے نافرمان اور باغی بن کر رہے۔ چونكہ نافرمان لوگوں كو اپنے كرتوتوں كا علم ہوگا، اس لیے ان كے چہرے اترے ہوئے اور خوفزدہ ہوں گے۔