سورة الأعلى - آیت 17

وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

حالانکہ آخرت کہیں بہتر اور زیادہ باقی رہنے والی ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مسند احمد کی روایت میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’دنیا اس كا گھر ہے جس كا گھر آخرت میں نہ ہو۔ دنیا اس كا مال ہے جس كا مال وہاں نہ ہو۔ اس كے جمع كرنے كے پیچھے وہ لگتے ہیں جو بیوقوف ہوں۔‘‘ (مسند احمد: ۶/ ۷۱)