سورة الأعلى - آیت 14
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک وہ کامیاب ہوگیا جو پاک ہوگیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جو شخص اپنے نفس كو پاكیزہ كرے، پھر اللہ كو زبان سے بھی یاد كرتا رہے اور دل ميں بھی یاد ركھے، اور باقاعدگی سے نمازیں ادا كرتا رہے، تو سمجھ لو كہ اس كی زندگی سنور گئی اور وہ كامیاب ہو گیا۔ یہاں كامیابی سے مراد اُخروی كامیابی تو یقینی ہے كیونكہ دارالجزا آخرت ہے دنیا نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت كی تلاوت كر كے فرمایا كہ: ’’جو شخص اللہ كے وحدہ لا شریك لہٗ ہونے كی گواہی دے اس كے سوا كسی كی عبادت نہ كرے اور میری رسالت كو مان لے اور پانچوں وقت كی نمازوں كی پوری طرح حفاظت كرے وہ نجات پا گیا۔ (بزار)