سورة الطارق - آیت 8
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک وہ اسے لوٹانے پر یقیناً قادر ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
خدا تعالیٰ نے ایك شہادت عالم بالا سے پیش كی اور دوسری انسان كی تخلیق سے اور یہ دونوں اس بات پر قوی دلیل ہیں كہ جو ہستی ایسے عظیم الشان كارنامے سر انجام دے رہی ہے وہ یقیناً انسان كو دوبارہ زندہ كرنے پر بھی قدرت ركھتی ہے۔