سورة البروج - آیت 12
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک تیرے رب کی پکڑ یقیناً بہت سخت ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ایسے مجرموں كو یہ بات خوب ذہن نشین كر لینی چاہیے كہ تیرے رب كی پكڑ بڑی سخت ہے جب وہ اپنے ان دشمنوں كو جو اس كے رسولوں كو جھٹلاتے رہے اور رب كی نافرمانیوں میں لگے رہے۔ سخت تر قوت كے ساتھ اس طرح پكڑے گا كہ ان كے لیے كوئی راہ نجات باقی نہ رہے گی۔ وہ بڑی قوتوں والا ہے۔ جو كچھ چاہتا ہے وہ ایك لمحہ میں ہو جاتا ہے۔ اس كی قدرت كاملہ كو دیكھو كہ اس نے تمہیں پہلے بھی پیدا کیا اور پھر مارنے كے بعد دوبارہ بھی پیدا كر دے گا۔