سورة البروج - آیت 1
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
قسم ہے برجوں والے آسمان کی!
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بُرُوْجٌ، برج كے اصل معنی ہیں ظہور۔ یہ كواكب كی منزلیں ہیں۔ ظاہر اور نمایاں ہونے كی وجہ سے انہیں بروج كہا جاتا ہے۔ بعض نے بروج سے مراد ستارے مراد لیے ہیں یعنی ستاروں والے آسمان كی قسم، بعض كے نزدیك اس سے آسمان كے دروازے یا چاند كی منزلیں مراد ہیں۔ (فتح القدیر)