سورة الانشقاق - آیت 14
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً اس نے سمجھا تھا کہ وہ کبھی ( اپنے رب کی طرف) واپس نہیں لوٹے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ كی طرف لوٹ كر جانا: اسے یقین نہ تھا كہ لوٹ كر خدا كے پاس بھی جانا ہے۔ یعنی آخرت پر اس كا عقیدہ ہی نہ تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كی دعا (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْحَورِ بَعْدَ الْکَورِ) مطلب ’’اس بات سے میں پناہ مانگتا ہوں كہ ایمان كے بعد كفر اطاعت كے بعد معصیت یا خیر كے بعد شر كی طرف لوٹوں۔ (مسلم: ۱۳۴۳، ترمذی: ۴۳۳۹، ابن ماجہ: ۳۸۸۸)