سورة الانشقاق - آیت 13

إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ وہ اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

زندگی میں یہ شخص اپنے گھر میں اپنی خواہشات میں مگن اور گھر والوں میں بڑا خوش تھا۔ حرام و حلال جس طریقہ سے بھی بن پڑتا مال اكٹھا كرتا تھا۔ خود بھی عیش كرتا اور گھر والوں كو بھی كراتا تھا اس كی زندگی اللہ سے ڈرنے والوں سے بالكل مختلف تھی۔ اللہ سے ڈرنے والے یہ سمجھتے تھے كہ ہمارے گھر والے كہیں ہمارے لیے فتنہ و آزمائش كا سبب نہ بن جائیں۔