سورة الانشقاق - آیت 10
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور لیکن وہ شخص جسے اس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا گیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سورة الحاقہ میں فرمایا كہ اس كا اعمال نامہ اس كے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور یہاں فرمایا كہ پیٹھ كے پیچھے سے دیا جائے گا۔ یہ دونوں باتیں ہی درست ہیں۔ كیونكہ ایسے بد بخت لوگوں كو یہ معلوم ہوگا كہ ان كا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں دیا جانے والا ہے۔ اس لیے وہ اپنا بایاں ہاتھ پیٹھ كے پیچھے كر لیں گے تاكہ اعمال نامہ پكڑتے وقت كم از كم سامنے والے لوگوں كے سامنے رسوائی نہ ہو۔ بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ پكڑنے كے بعد اسے اپنا انجام نظر آنے لگے گا۔ وہ چیخے گا، پكارے گا، واویلا كرے گا كہ میں تو مارا گیا۔ موت كو پكارے گا مگر موت كہاں۔