سورة المطففين - آیت 26

خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کی مہر کستوری ہوگی اور اسی (کو حاصل کرنے) میں ان لوگوں کو مقابلہ کرنا لازم ہے جو (کسی چیز کے حاصل کرنے میں) مقابلہ کرنے والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نعمتوں كے شائقین رغبت كریں: یعنی ابرار كے لیے تو رحیق مختوم ہوگی اور مقربین كے لیے بھی یہی شراب ہوگی۔ لیكن اس میں تسنیم كی آمیزش ہوگی۔ تسنیم جنت میں ایك چشمہ كا نام ہے شاید اس كے پانی كی ملاوٹ سے وہ شراب مزید خوشگوار بن جاتی ہوگی۔ (تیسیر القرآن)