سورة المطففين - آیت 11
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو جزا کے دن کو جھٹلاتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حد سے بڑھنے والے: یہ وہ لوگ ہیں جو روز جزا كو نہیں مانتے۔ اسے خلاف عقل كہہ كر اس كے واقعہ ہونے كو محال جانتے ہیں اور قیامت كو جھٹلانے والے یہی لوگ ہیں جو اپنے كاموں میں حد سے بڑھ جائیں۔ گناہگار ہوں گے، جھوٹ بولیں گے، وعدہ خلافی كریں گے۔ گالیاں بكیں گے، یہی حد سے بڑھے ہوئے لوگ ہیں۔ سب سے آخر كی چیزیں اس طرح ان كی نظروں كے سامنے ہوں گی جس طرح سب سے اول چیز اور اعلیٰ درجہ كے جنتی۔ تو دن میں دو مرتبہ دیدار الٰہی کی نعمت سے اپنے دل كو مسرور اور اپنی آنكھوں كو پر نور كریں گے۔ (ترمذی: ۳۳۳۰)