سورة المطففين - آیت 4
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا یہ لوگ یقین نہیں رکھتے کہ بے شک وہ اٹھائے جانے والے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ ڈنڈی مارنے والے كیا قیامت كے دن سے نہیں ڈرتے، جس دن یہ اس ذات پاك كے سامنے كھڑے كیے جائیں گے، جس پر نہ تو كوئی پوشیدہ بات پوشیدہ ہے اور نہ كوئی ظاہر بات، وہ دن بھی نہایت ہولناك دن ہوگا بڑی پریشانی اور گھبراہٹ والا دن ہوگا۔