سورة الإنفطار - آیت 1

إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جب آسمان پھٹ جائے گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انْفَطَرَتْ: فطر كے معنی كسی چیز كو لمبائی میں یوں پھاڑنا ہے كہ اس میں شگاف پڑ جائے اس لحاظ سے انفطر كے معنی چر جانا بھی درست ہے اور پھٹ جانا بھی۔ جو صورت بھی ہو اس سے آسمان میں شگاف پڑ جائیں گے۔