سورة التكوير - آیت 23
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً اس نے اس ( جبریل) کو ( آسمان کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آپ كا جبرائیل كو دیكھنا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل كو دو مرتبہ ان كی اصلی حالت میں دیكھا ہے۔ جن میں سے ایك كا یہاں ذكر ہے یہ ابتدائے نبوت كا واقعہ ہے۔ اس وقت جبرائیل اسلام كے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان كے كناروں كو بھر دیا تھا۔