سورة التكوير - آیت 21
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہاں اس کی بات مانی جاتی ہے، امانت دار ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ خطاب اہل مكہ سے ہے اور رفیق سے مراد نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ یعنی تم جو گمان ركھتے ہو كہ تمہارا ہم نسب اور ہم وطن ساتھی (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) دیوانہ ہے۔ نعوذ باللہ ایسا نہیں ہے۔ ذرا قرآن پڑھ كر تو دیكھ كیا كوئی دیوانہ ایسے معارف و حقائق بیان كر سكتا ہے اور گزشتہ قوموں كے صحیح صحیح حالات بتلا سكتا ہے۔ جو اس قرآن میں بیان كیے گئے ہیں۔