سورة التكوير - آیت 10
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب اعمال نامے پھیلائے جائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
موت كے وقت یہ صحیفے لپیٹ دیے جائیں گے، پھر قیامت كے دن حساب كے لیے كھول دیے جائیں گے اور ہر شخص ان کو دیكھ لے گا۔ بلكہ وہ ان كے ہاتھوں میں تھما دیے جائیں گے۔