سورة عبس - آیت 33
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس جب کانوں کو بہرا کرنے والی ( قیامت) آجائے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت كو (صَاخةً) بہرہ كر دینے والی اس لیے كہا كہ وہ ایك نہایت سخت چیخ كے ساتھ واقع ہوگی جو كانوں كو بہرہ كر دے گی۔