سورة عبس - آیت 25
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہ بے شک ہم نے پانی برسایا، خوب برسانا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ہم نے اوپر سے پانی برسایا: یعنی بارش برسانا اللہ كا كام ہے۔ یہی بارش كا پانی كبھی ندی نالوں، دریاؤں اور نہروں سے حاصل ہوتا ہے، اور كبھی چشموں اور كنوؤں سے۔