سورة عبس - آیت 13

فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ایسے صحیفوں میں ہے جن کی عزت کی جاتی ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی قرآنِ کریم لوحِ محفوظ میں ہے، کیونکہ وہیں سے قرآنِ کریم اترتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ صحیفے اللہ کے ہاں بڑے محترم ہیں کیونکہ وہ علم و حکمت سے پُر ہیں اور قرآن كی عظمت و شان كا یہ عالم ہے كہ اس كی آیات لوح محفوظ میں سات آسمانوں كے اوپر نہایت معزر، بلند مرتبہ اور صاف ستھرے صحیفوں میں ہے، اور زمین پر مخلص اور ایماندار لوگ اس كے اوراق نہایت عزت و تقدیس كے ساتھ اونچی جگہ پر ركھتے ہیں۔