سورة عبس - آیت 3
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تجھے کیا چیز معلوم کرواتی ہے شاید وہ پاکیزگی حاصل کرلے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی وہ نابینا آپ سے دینی راہنمائی حاصل كر كے عمل صالح كرتا، جس سے اس كا كردار و اخلاق سنور جاتا۔ اس كے باطن كی اصلاح ہو جاتی اور آپ كی نصیحت سننے سے اس كو فائدہ ہوتا۔