سورة النازعات - آیت 29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس کی رات کو تاریک کردیا اور اس کے دن کی روشنی کو ظاہر کردیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی آسمان میں سورج پیدا كیا جب تك وہ اہل زمین كے سامنے رہتا ہے تو ان كے لیے دھوپ كا وقت اور دن ہوتا ہے، اور جب سورج چھپ جاتا ہے تو رات چھا جاتی ہے جس كو اللہ تعالیٰ نے چمكنے والے ستاروں سے خوبصورت بنایا ہے۔