سورة النازعات - آیت 21

فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو اس نے جھٹلا دیا اور نافرمانی کی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرعون كی سركشی: جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے معجزات دكھائے تو فرعون كے درباریوں كو یقین تو آ چكا تھا كہ موسیٰ علیہ السلام واقعی اللہ كے رسول ہیں۔ مگر اس سے انھیں اپنے مناصب چھوڑنے پڑتے اور موسیٰ علیہ السلام كا مطیع فرمان بننا پڑتا تھا۔ لیكن فرعون پر ان دلائل و معجزات كا كوئی اثر نہ ہوا اور وہ تكذیب اور نافرمانی كے راستے پر گامزن رہا۔ اس نے ایمان و اطاعت سے اعراض ہی نہیں كیا بلكہ زمین میں فساد پھیلانے اور موسیٰ علیہ السلام كا مقابلہ كرنے كی سعی كرتا رہا۔ چنانچہ جادو گروں كو جمع كر كے ان كا مقابلہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے كروایا۔ تاكہ موسیٰ علیہ السلام كو جھوٹا ثابت كیا جا سكے۔