سورة النازعات - آیت 15

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تیرے پاس موسیٰ کی بات پہنچی ہے؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قصہ موسیٰ و فرعون: اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم كو تسلی دیتے ہیں كہ اس نے اپنے بندے اور اپنے رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون كی طرف بھیجا اور معجزات سے ان كی تائید كی، لیكن باوجود اس كے فرعون اپنی سركشی اور كفر سے باز نہ آیا۔ بالآخر ہم نے عذاب نازل كیا اور اس كی آل كو اور اسے سمندر میں غرق كر دیا اسی طرح اے پیغمبر آخر الزماں! آپ كے مخالفین كا بھی یہی حشر ہوگا۔