سورة النازعات - آیت 10
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ لوگ کہتے ہیں کیا بے شک ہم یقیناً پہلی حالت میں لوٹائے جانے والے ہیں؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
الْحَافِرَةِ، كے معنی گڑھا بھی اور قبر بھی، كفار كہتے ہیں كہ قبروں میں جانے كے بعد جسم كے ریزہ ریزہ ہو جانے، ہڈیوں كے گل سڑ جانے اور كھوكھلی ہو جانے كے بعد بھی كیا ہم زندہ كیے جائیں گے۔